سورہ توبہ کی آخری دو آیات (لقد جاءکم رسول)

التوبة ۹:۱۲۸-۱۲۹ · ۲ آیات

سورہ توبہ کی آخری دو آیات (۱۲۸ اور ۱۲۹) اپنے ابتدائی الفاظ «لقد جاءکم رسول» سے جانی جاتی ہیں۔ اس صفحے پر مکمل عربی متن، اردو ترجمہ اور عربی تلاوت موجود ہے۔

عربی متن: Tanzil Uthmaniترجمہ: Muhammad Junagarhiتلاوت: Mishary Râshid el-Afasy

لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُولٌ مِّنْ أَنفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُم بِٱلْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ

تمہارے پاس ایک ایسے پیغمبر تشریف لائے ہیں جو تمہاری جنس سے ہیں جن کو تمہاری مضرت کی بات نہایت گراں گزرتی ہے جو تمہاری منفعت کے بڑے خواہش مند رہتے ہیں ایمان والوں کے ساتھ بڑے ہی شفیق اور مہربان ہیں۔

فَإِن تَوَلَّوْا۟ فَقُلْ حَسْبِىَ ٱللَّهُ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ ۖ وَهُوَ رَبُّ ٱلْعَرْشِ ٱلْعَظِيمِ

پھر اگر رو گردانی کریں تو آپ کہہ دیجیئے کہ میرے لیے اللہ کافی ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور وه بڑے عرش کا مالک ہے۔

مکمل سورہ التوبة ←

اپنے فون پر انسٹال کریں

اپنے فون کے کیمرے سے اس کا کوڈ اسکین کریں، HUSHU اسٹور میں کھل جائے گا۔

Google Play پر HUSHU کے صفحے کا QR کوڈ
Android
App Store پر HUSHU کے صفحے کا QR کوڈ
iPhone
اسی کمپیوٹر پر Google Play کھولیںاسی کمپیوٹر پر App Store کھولیں